مردان : خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنی والی طالبہ قندیل نے میٹرک کے رزلٹ میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق آج ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جس میں سائنس گروپ کی طالبہ قندیل نے 1100 میں 1100 نمبرز حاصل کئے ہیں۔ حیران کن طور پر میٹرک کے رزلٹ میں دوسری پوزیشن تین طلبہ نے حاصل کی ہے۔ تینوں نے 1098 نمبرز حاصل کئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قندیل نامی طالبہ یتیم ہیں اور ان کی والدہ ایک سرکاری سکول ٹیچر ہیں۔مردان بورڈ کے چئیرمین نے ہونہار طالبہ کے لیے انعام تقسیم کرنے کی تقریب کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے والد کینسر سے وفات پا گئے تھے۔ مردان بورڈ کے چئیرمین نے مستحقق طالبہ کی کامیابی کا اعتراف کرنے کے لیے فیس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔
آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی شروع کردی
ہونہار قندیل کے والد کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے لہٰذا وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ ایسے مریضوں کا علاج کرسکے اور کسی اور کے والدین کی جان نہ جائے۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین طلبا کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ میں ان کے نمبرز کو لے کر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نمبرز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوٹن، آئنسٹائن سے بھی تیز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 70532 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔جس میں سے 68854 کامیاب قرار پائے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 44415 طلباء و طالبات میں سے 42851 کامیاب قرار پائے۔میٹرک کا نتیجہ مجموعی طور پر 97.82 اور انٹرمیڈیٹ کے 96.48 فیصد رہا