Sunday January 19, 2025

انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر کونسی قیامت آگئی، ٹی وی پر بیٹھ کر رونا دھونا بند کیا جائے:گورنر پنجاب

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر رونا دھونا بند کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر میری رائے دوسروں سے مختلف ہے، اگر برطانوی ٹیم نہیں آئی تو نہیں آئی، اس کے نہ آنے سے کونسا طوفان آگیا یا قیامت آگئی، ہمارے ہاں روز ٹی وی پر بیٹھ کر ماتم کیا جارہا ہے کہ پتا نہیں کیا ظلم ہوگیا ہے،جب ٹیم آئے تب ہمارے تاجر اور دوسرے دوکاندار روتے ہیں کہ سڑکیں بند ہونے سے دکانیں بند کرنی پڑتی ہیں جس کا معیشت کو نقصان ہوتا ہے،برطانوی ٹیم نہیں آئی تو نہیں آئی، روز ٹی وی پر بیٹھ کر رونا دھونا بند کیا جائے۔

وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بےخوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ عمران خان کی کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق اہم ٹپس

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ انگلش بورڈ نے کہا کہ یقین ہے پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاری نہیں ہوسکے گی سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہوگی۔ ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یقین ہے پی سی بی نے عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی ہے، فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر اثرات کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹونٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

ٹیکس چوری کرنے والوں کی سمیں بلاک کردی جائے گی ۔۔ چیئرمین ایف بی آر

پاک فضائیہ کا طیارہ مردان میں گر کر تباہ ، پائلٹ شہید پائلٹ نے بہادری کا مظاہرہ کیا ، پائلٹ جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کو آبادی سے دورلے گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے بہت ستایا ہے۔ حکومت کے وعدے وفا ہونے کی منتظر صائمہ حکومت پر پھٹ پڑی

FOLLOW US