Friday April 26, 2024

30 ہزار سے زائد افراد کو مشرف با اسلام کرنے والے شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ 

ریاض : 30 ہزار سے زائد افراد کو مشرف با اسلام کرنے والے شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلا بینیا منگل کی شب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وفات پا گئے ، وہ عرصہ سے علیل تھے ۔ شیخ محمد ڈیلابینیا نے 25 برس تک ریاض میں ‘کمیونٹیز دعوہ بیورو” میں اسلام کی تبلیغ انجام دی، البطحاء میں دعوہ والارشاد سوسائٹی نے شیخ محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور ان کے درجات کی بلند کی دعا کی ہے۔ سوسائٹی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں البطحاء بیورو میں مرحوم شیخ محمد کے ہاتھ پر 30 ہزار سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر کونسی قیامت آگئی، ٹی وی پر بیٹھ کر رونا دھونا بند کیا جائے:گورنر پنجاب

شیخ محمد دعوت و ارشاد کے اس بیورو میں سرکاری مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے مملکت میں فلپائنی کمیونٹی کے درمیان اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے اور انہیں دینی امور سکھانے کے حوالے سے شیخ محمد کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بےخوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ عمران خان کی کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق اہم ٹپس

ٹیکس چوری کرنے والوں کی سمیں بلاک کردی جائے گی ۔۔ چیئرمین ایف بی آر

FOLLOW US