Sunday January 19, 2025

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد: مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور تحفہ، یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے مختلف برانڈز کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کپڑے دھونے والے صابن کی سویوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی۔ ٹشو ٹوائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے،کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے جبکہ ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

کورونا کیسز میں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا ،گجرات اور بنوں سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 550 ملی لیٹر ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے، ایک لیٹر فینائل کی بوتل میں 6 روپے اور 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور جس نرخ پر خریداری کی جاتی ہے، اسی حساب سے ان کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت نہیں بڑھائی ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ میں یہ دوسری مرتبہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 11ستمبر کو گھی 96 روپے اور کوکنگ آئل 97 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا، ٹی وائٹل فی کلوگرام 40 روپے، سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے مہنگے، کالی مرچ، گارلک، صابن، فیس کریم، ٹشو ودیگر اشیاء بھی مہنگی کردی گئیں تھیں۔

وفاقی کابینہ نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

علاوہ ازیں کارن کوکنگ آئل 370 روپے فی لٹر مہنگا ہونے سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔1.2 کلوگرام ٹی وائٹل کی قیمت 40 روپے، کسٹرڈ، کھیراور مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے،50 گرام کی فیس کریم 40 روپے مہنگی کردی گئی۔ اسی طرح ٹشو کا ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے، کالی مرچ 10 روپے، چلی، گارلک سمیت صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مزید برآں ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے تحت مہنگائی کی شرح میں مزید 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دوبارہ نہ ملی تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا ، اسلام آباد پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی، ملز مان کون نکلے ؟ جانیں

FOLLOW US