Sunday January 19, 2025

دوبارہ نہ ملی تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا ، اسلام آباد پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی، ملز مان کون نکلے ؟ جانیں

اسلام آباد :اسلام آباد میں پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز ہسپتال کی پارکنگ میں لڑکی کو کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔انصاف کی خاطر لڑکی بھی دربدر ہو گی۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعہ تھانہ کوہسار کا قرار دے دیا۔جبکہ تھانہ کوہسار کا موقف ہے واقعہ ہمارے حدود کا نہیں ہیں۔متاثرہ لڑکی نے دونوں تھانوں میں درخواست جمع کرادی ہے ۔درخواست میں لڑکی نے بتایا کہ دفتر سے گھر جا رہی تھی راستے میں گاڑی نے لفٹ دی۔گاڑی میں بیٹھتے ہی کار سوار نے اسلحہ نکال لیا اور پمز ہسپتال کی پارکنگ میں لے گیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نےزیادتی کے دوران اس کی تصاویر بھی بنائی تھی جس کی بنیاد پر اب وہ بلیک میل کر رہا ہے۔ملزم نے دھمکی دی ہے کہ اگر میں اسے دوبارہ نا ملی تو وہ تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اس سے انصاف دلوایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

News Source: DailyAusaf

سری لنکا پاکستان کا حق دوستی ادا کرنے کو تیار پی سی بی نے دعوت دی تو ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے

چیف الیکشن کمشنر نوٹسز کی بنیاد پر فواد چودھری اوراعظم سواتی کی نااہلی کافیصلہ کرچکے ہیں۔سینیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

FOLLOW US