Sunday January 19, 2025

کورونا کیسز میں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا ،گجرات اور بنوں سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کورونا کیسز میں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد، ملتان سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرگودھا ،گجرات اور بنوں سے بھی اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے لئے عمومی این پی آئیز 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔
این سی او سی میں روزانہ کورونا کے پھیلاؤ اور صحت نظام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔دباؤ کنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آنے پر مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔ ملک میں سائنا فارم ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے، عوام بلاتاخیر قریبی ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 897 نئے کیسز بھی سامنے آئے ،ملک میں کورونا کیسزکی شرح کم ہو کر تقریبا ً4 فی صد کے قریب رہ گئی۔

وفاقی کابینہ نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 618 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 327 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 922 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوبارہ نہ ملی تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا ، اسلام آباد پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی، ملز مان کون نکلے ؟ جانیں

سری لنکا پاکستان کا حق دوستی ادا کرنے کو تیار پی سی بی نے دعوت دی تو ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے

FOLLOW US