Monday April 29, 2024

وفاقی کابینہ نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ بڑے شہروں میں ایک سے 22 گریڈ کے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، ہاؤس رینٹ میں اضافہ گھروں کے کرائے بڑھنے پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے رویے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ الیکشن اصلاحات کو آگے لیکر بڑھنا ہوگا، ملک بھر میں پولیو کے کم کیسز رپورٹ ہوئے جو خوشی کی بات ہے، 7ماہ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا، فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، وفاقی ملازمین کے ہاوس الاونس میں اضافہ کریں گے، ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کر دیا،

دوبارہ نہ ملی تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا ، اسلام آباد پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی، ملز مان کون نکلے ؟ جانیں

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیں، اے ڈی آر سسٹم سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوجائے گا، ای وی ایم کی مخالفت وہ کریں گے جن کو ٹیکنالوجی کا علم نہیں، نئی مردم شماری 18ماہ میں مکمل کی جائیگی، آئندہ حلقہ بندیاں اور انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہوں گے، قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی، سینما کے شعبے کو مختلف مراعات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا ہائبرڈ وار کے ساتھ جڑا ہوا ہے، کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گے، پاکستان ایبسولوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مہنگا ئی کے معاملے پر سنجیدہ گفتگو ہوئی، امپورٹ کرنے والے ممالک میں سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے،تاجکستان میں چینی پاکستان سے 35 روپے فی کلو مہنگی ہے، مہنگائی عالمی طور پر بڑھی ہے، غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی پروگرام لا رہے ہیں، یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی، تنخواہ دار طبقات کو مشکلات کا سامنا ہے ان کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

سری لنکا پاکستان کا حق دوستی ادا کرنے کو تیار پی سی بی نے دعوت دی تو ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے

چیف الیکشن کمشنر نوٹسز کی بنیاد پر فواد چودھری اوراعظم سواتی کی نااہلی کافیصلہ کرچکے ہیں۔سینیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

FOLLOW US