Thursday April 18, 2024

چیف الیکشن کمشنر نوٹسز کی بنیاد پر فواد چودھری اوراعظم سواتی کی نااہلی کافیصلہ کرچکے ہیں۔سینیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکے لگی ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کی نااہلی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کہ چیف الیکشن کمشنر نے دونوں کے خلاف فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نوٹس کی بنیاد پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نااہل کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اور یہ معلومات وزیراعظم عمران خان کو ان کے قریبی ماتحت ادارے نے بھی دی تھیں کہ آپ کا بوریا بستر گول کرنے کی سازشیں پاکستان سے نہیں بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ہو رہی ہے۔

نواز شریف لندن جانے کے بجائے چین آ جاتے۔وہاں علاج کی سہولت موجود ہیں۔چینی ڈپٹی قونصل جنرل کا سابق وزیراعظم کے لیے اچھے خیالات کا اظہار

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ بھی پنجاب حکومت کے خلاف لکھ لی ہے۔ اس کے تانے بانے بھی لندن سے بننے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف بھی متحرک ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اور ماہر قانون کنور دلشاد نے کہا کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے معاملے میں آئینی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سوچ سمجھ کر قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے نتیجے میں ان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے اور انہیں نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

بڑے اسلامی ملک میں فوجی بغاوت ناکام بنادی گئی ۔ سرکاری ٹی وی کی بلڈنگ پر قبضہ

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

پاکستان ہر قسم کی سیاحت،کاروباراور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

FOLLOW US