Sunday January 19, 2025

جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے والے ملزم گرفتار، یہ کون تھے جان کر حیران رہ جائیں گے

لاہور: جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے والے ملزم گرفتار کرلئے گئے ، زہر دینے والے گھریلو ملازم ہی نکلے ۔ پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمین نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ کے بچوں کو کھانے میں زہر دینے کی کوشش کی ، پولیس نے پانچ ملازمین کو گرفتار کرلیا ، ملزموں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زیر حراست ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک خاتون نے جمشید چیمہ کے پورے گھر والوں کو زہر کھلانے کا کہا تھا، خاتون نے کہا کہ اگر پورے گھر والوں کو زہر کھلا دو تو مکان لے دوں گی۔ ملازم کے مطابق خاتون تصویر بنانے کے بہانے گھر میں آئی تھی۔ لالچ میں آکر اس کے پلان میں شامل ہوگئے۔ باورچی نے کھانے میں زہر ڈال کر بچوں کو کھلایا۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو کھانے میں زہر دے دیا گیا تھا۔ بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی جان بچالی۔

دوبارہ نہ ملی تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا ، اسلام آباد پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی سے زیادتی، ملز مان کون نکلے ؟ جانیں

سری لنکا پاکستان کا حق دوستی ادا کرنے کو تیار پی سی بی نے دعوت دی تو ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے

چیف الیکشن کمشنر نوٹسز کی بنیاد پر فواد چودھری اوراعظم سواتی کی نااہلی کافیصلہ کرچکے ہیں۔سینیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

FOLLOW US