Friday March 29, 2024

نواز شریف لندن جانے کے بجائے چین آ جاتے۔وہاں علاج کی سہولت موجود ہیں۔چینی ڈپٹی قونصل جنرل کا سابق وزیراعظم کے لیے اچھے خیالات کا اظہار

لاہور: چینی ڈپٹی قونصل جنرل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق چین کے لاہور میں ڈپٹی قونصل جرنل پنگ زیگنوا کا کہنا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، کورونا کی آمد و رفت سے کچھ مشکلات درپیش ہیں جو جلد دور ہو جائیں گی۔ ۔ڈپٹی چینی قونصل جنرل نے اپنی گفتگو کے دوران نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے استفسار کیا کہ نواز شریف لندن جانے کے بجائے بیجنگ کیوں نہیں آئے۔وہاں علاج کی سہولت موجود ہیں ان کو بتایا گیا کہ نواز شریف کا دل کے مرض کا ابتدائی آپریشن لندن میں ہی ہوا تھا اس لیے شاید انہوں نے وہاں سے علاج کرانا مناسب سمجھا۔

بڑے اسلامی ملک میں فوجی بغاوت ناکام بنادی گئی ۔ سرکاری ٹی وی کی بلڈنگ پر قبضہ

چینی صدر کی پاکستان آمد سے متعلق انہوں نے کہا کہ توقع ہے چینی صدر آئندہ برس پاکستان تشریف لائیں گے۔کورونا اور وہاں کانگریس کی سرگرمیوں کے باعث ان کے دورے میں تاخیر ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کی سی پی سی 2021 میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی پیک اور ویکسین فراہمی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سی پی سی 2021 میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی تھی۔، وزیراعظم عمران خان عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، چین نے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

پاکستان ہر قسم کی سیاحت،کاروباراور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کا پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ

FOLLOW US