Friday April 19, 2024

بڑے اسلامی ملک میں فوجی بغاوت ناکام بنادی گئی ۔ سرکاری ٹی وی کی بلڈنگ پر قبضہ

سوڈان : سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوڈان کے سرکاری میڈیا کی جانب سے ”ناکام” فوجی بغاوت کی کوشش کی اطلاع دی گئی ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بغاوت کی ایک ناکام کوشش کی گئی ہے، تاہم لوگوں کو اس کا سامنا کرنا چاہئیے۔ سوڈان کے اعلیٰ حکومتی ذرائع کی جانب سے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سازش کرنے والوں نے سرکاری میڈیا بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام بنا دی گئی۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بغاوت میں دارالحکومت خرطوم سے دریائے نیل کے پار عمودرمان میں سرکاری ریڈیو کو کنٹرول کرنے کی کوشش شامل تھی۔ سوڈان کی خود مختار کونسل کے ترجمان محمد الفقی سلیمان نے منگل کو کہا کہ سوڈانی فوج تازہ ترین پیش رفت سے نمٹنے کے لیے جلد ہی ایک بیان جاری کرے گی۔مشرقی سوڈان میں گذشتہ چند دنوں سے پائی جانے والی کشیدگی کے بعد فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا

پاکستان ہر قسم کی سیاحت،کاروباراور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کہ آج بروز منگل کو علی الصبح آرمڈ کور کے چند افسروں نے ملکی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، لیکن اس پر جلد قابو پاتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔فوجی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ جنرل عبدالباقی بکراوی کی قیادت میں کم سے کم بیس فوجی افسروں کے جتھے نے سوڈانی فوج کی آرمڈ کور کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔ انہی ذرائع کے بقول آرمڈ کور کے بعض دستوں سے باغیوں کا کنڑول چھڑوانے کے لیے اب بھی سکیورٹی فورسز کارروائی کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی آئیں۔ جبکہ العربیہ نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔

پاکستان کا پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ

چیف الیکشن کمشنر کی قربت شریف خاندان سے بہت واضح ہے چیف الیکشن کمشنر سے تلخی حکومت نے خود پیدا کیا۔عتزاز احسن

FOLLOW US