Thursday April 25, 2024

پاکستان ہر قسم کی سیاحت،کاروباراور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات یونان کے سفیر نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی سیاحت ، کاروبا ر اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ علاقائی سکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروع کی حوصلہ افزائی کریں گے،پاکستان خطے کو پرامن رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یونانی سفیر نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان سے انخلا کے معاملے پر کی جانے والی مدد کو سراہا۔

پاکستان کا پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ

چیف الیکشن کمشنر کی قربت شریف خاندان سے بہت واضح ہے چیف الیکشن کمشنر سے تلخی حکومت نے خود پیدا کیا۔عتزاز احسن

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا

FOLLOW US