Sunday January 19, 2025

انگلینڈ اور نیوز ی لینڈ بورڈذ کےخلاف قانونی کارروائی کیلئے مشورہ کریں گے، فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے ہمیں نقصان ہوا ہے، دونوں بورڈذکے خلاف قانونی کاروائی کیلئے وکلاءسے مشورہ کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی ) کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔ واضح رہے کہ نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی مینز اور ویمنز ٹیموں کے دورے منسوخ کر دیئے ہیں،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز اکتوبر میں راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔

سائنسدانوں نے وزن میں اضافے کی اصل وجہ بتادی، زیادہ کھانے سے موٹا نہیں ہوتا،تازہ تحقیق

فرانس کی ناراضی ختم کرنے کی کوششیں شروع صدر جو بائیڈن کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے جلد بات کرنے کی درخواست

لڑکی کے دل میں آپ کے لئے پیار ہے یا نہیں، جانئے ان طریقوں سے

FOLLOW US