Sunday January 19, 2025

فرانس کی ناراضی ختم کرنے کی کوششیں شروع صدر جو بائیڈن کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے جلد بات کرنے کی درخواست

پیر س /واشنگٹن /لندن : آسٹریلیا کو آبدوزوں کی فروخت کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد جنم لینے والے تنازعے کے دوران فرانس کی ناراضی کو ختم کرنے کے لیے امریکہ اور برطانیہ نے کوششیں شروع کی ہیں۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے جلد بات کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نئے دفاعی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ اس کا مطلب کسی کو اتحاد سے نکالنا نہیں، اور ایسا کچھ نہیں ہوا جس پر کسی کو پریشان ہونا چاہیے خاص طور پر ہمارے فرانسیسی دوستوں کو۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان گبریل اٹل نے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے صدر میکخواں سے بات کرنے کی درخواست کی ہے جو ’آنے والے دنوں میں‘ ممکن ہوگی۔

دنیا میں مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی تفصیلات سامنے آگئیں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 425 روپے

فرانس کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم وضاحت چاہتے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس بات کا جواب دینا ہوگا جو دیے گئے ’ایک بڑے دھوکے کی طرح نظر آ رہا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ فرانس کی حکومت کو معلوم ہوگا کہ معاہدہ ختم کرنے سے بہت پہلے کینبرا نے فرانسیسی آبدوزوں پر ’گہرے تحفظات‘ ظاہر کیے تھے۔
سڈنی میں پریس کانفرنس میں سکاٹ موریسن نے بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ اٴْن کو وہ تمام وجوہات معلوم ہوں گی، ہم نے فراہم کی جانے والی اٹیک کلاس آبدوزوں کی صلاحیت پر گہرے تحفظات ظاہر کیے تھے کہ یہ ہماری سٹریٹجک مفادات کے مطابق نہیں، اور ہم نے یہ بالکل واضح کہا تھا کہ ہم اپنے قومی مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ آسٹریلیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک فرانسیسی آبدوزوں کے حوالے سے ’دو ٹوک، واضح اور دیانت دار‘ رہا اور فرانس سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سنہ 2016 میں فرانس سے آبدوزیں خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 50 ارب آسٹریلوی ڈالر تھی۔ گذشتہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کیے جانے کے بعد فرانس نے آسٹریلیا اور امریکہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے۔ گزشتہ روز فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا پر نئے سکیورٹی معاہدے کے حوالے سے پیدا ہوانے والے بحران میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔

جب غیر ملکی افواج کو نکالنا تھا تو تب پاکستان بہترین ملک تھا، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتی تو پھر پی آئی اے بہترین ائیرلائن بن جاتی ہے: شعیب اختر

FOLLOW US