Thursday April 25, 2024

سائنسدانوں نے وزن میں اضافے کی اصل وجہ بتادی، زیادہ کھانے سے موٹا نہیں ہوتا،تازہ تحقیق

نیویارک: عام خیال ہے کہ بسیار خوری موٹاپے کا سبب بنتی ہے لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس عام تاثر کے برعکس ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کرآپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بوسٹن چلڈرنز ہسپتال اور ہارورڈ میڈیکل سکول کے ماہرین نے اس مشترکہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بسیاری خوری سے آدمی موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا بلکہ یہ ’پراسیسڈفوڈ‘ (Processed food)ہمیں موٹاپے میں مبتلا کرتا ہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر ڈیوڈ لوڈویگ اور ان کی ٹیم بتاتی ہے کہ پراسیسڈ فوڈ کے ساتھ ساتھ آدمی کے کھانے کے پیٹرن اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ وہ موٹاپے کا شکار ہو گا یا نہیں۔ ایسے کھانے جن میں گلائسمیک (Glycemic)اور قابل ہضم کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ پائے جاتے ہیں، سب سے زیادہ موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔ ایسے کھانے ہارمونز میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں جس سے ہمارا میٹابولزم تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس سے ہمارے جسم میں چربی زیادہ جمع ہونے لگتی ہے اور وزن بڑھنے لگتا ہے۔

دنیا میں مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی تفصیلات سامنے آگئیں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 425 روپے

ماہرین نے بتایا ہے کہ جب ہم بہت زیادہ پراسیسڈ کاربوہائیڈریٹس کھاتے ہیں تو ہمارا جسم انسولین کی مقدار بہت زیادہ پیدا کرنی شروع کر دیتا ہے جبکہ گلوکیگن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ اس سے چربی کے خلیے زیادہ کیلوریز جمع کرنی شروع کر دیتے ہیں جبکہ ہمارے پٹھوں کو طاقت دینے اور دیگر میٹابولک پراسیسز کے لیے بہت کم کیلوریز استعمال ہوتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمارا دماغ سمجھتا ہے کہ جسم کو مناسب توانائی نہیں مل رہی لہٰذا ہمیں بھوک زیادہ محسوس ہونی شروع ہو جاتی ہے۔اس سائیکل میں ہمارے جسم میں چربی زیادہ جمع ہوتی چلی جاتی ہے اور ہمارا جسم توانائی کے لیے مزید خوراک مانگتا چلا جاتا ہے اور حتمی نتیجہ موٹاپے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

جب غیر ملکی افواج کو نکالنا تھا تو تب پاکستان بہترین ملک تھا، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتی تو پھر پی آئی اے بہترین ائیرلائن بن جاتی ہے: شعیب اختر

پورا دن موبائل بند رہیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

FOLLOW US