Sunday January 19, 2025

نماز جنازہ پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لوئر دیر : نواحی علاقے طور منگ درہ میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نمازِ جنازہ کے دوران دو فریقوں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق جاں بحق افراد میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جہانزیب کا بیٹا بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی 10نمبر شرٹ اب ان کے ہونے والے داماد کو مل گئی ، شاہین آفریدی کی خوشی کی انتہا نہ رہی

وزیر اعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

FOLLOW US