Sunday January 19, 2025

قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی 10نمبر شرٹ اب ان کے ہونے والے داماد کو مل گئی ، شاہین آفریدی کی خوشی کی انتہا نہ رہی

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہمیشہ 10نمبر شرٹ پہن کر میدان میں اترے اور ٹیم کی نمائندگی کی،اب یہ نمبر شاہین آفریدی کو مل گیا ہے جو کہ ان کے ہونے والے داماد بھی ہیں ،اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کی 10نمبر شرٹ پر پہلے بھی آفریدی ہی لکھا جاتا ہے اور اب بھی آفریدی ہی لکھا گیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی شرٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ سے بہت زیادہ بڑی چیز ہے ،یہ شرٹ پاکستان سے ایمانداری اور بے پناہ محبت کی ترجمان ہے ۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کی 10نمبر شرٹ کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت زیادہ فخر محسوس کر ر ہا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

پی ٹی آئی کے 9 ارکان کا پارٹی میں شمولیت کے لیے ن لیگ سے رابطہ تین ارکان قومی اسمبلی کا نوازشریف سے بھی رابطہ کروایا گیا۔

FOLLOW US