Monday November 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کے قریباً تمام پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعے عوام کے ساتھ رابطے میں بھی رہتے ہیں۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور پاکستان کی خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ خاتونِ اول، بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور میں واقع پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ کیا گیا، اس دوران بشریٰ بی بی کو سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

پی ٹی آئی کے 9 ارکان کا پارٹی میں شمولیت کے لیے ن لیگ سے رابطہ تین ارکان قومی اسمبلی کا نوازشریف سے بھی رابطہ کروایا گیا۔

عمران خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی ان تصاویر کو لاکھوں افراد لائیک کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول نے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ خاتون اول کو ادارے کی عمارت اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا۔ انہیں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور کھانے سے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ خاتون اول نے انتظامیہ کو کھانے کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ سے ان کا پلان بھی طلب کیا۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ کو مزید بہتر بنانے سے متعلق پلان طلب کیا اورانتظامیہ سے کہا کہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں کہ آپ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔ خدمت خلق کے اس سفر میں خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی موجود تھیں۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ میں پودا بھی لگایا۔

پاکستانی ہوشیار ! چاول کھانے سے کینسر ہو تا ہے ؟ برطانوی ادارے نے تہلکہ خیز تحقیق جا ری کر دی

طالبان سے کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا لیکن اشرف غنی نے معاملہ بگاڑ دیا مگر کیسے؟ زلمے خلیل کھل کر بول پڑے

FOLLOW US