Sunday January 19, 2025

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا ان کے لوگ کہتے ہیں عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے۔ انہوں نے چینی میں ہاتھ ڈالا تو وہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے سے اوپر چلی گئی۔ بجلی میں ہاتھ ڈالا تو نو روپے یونٹ سے 22 روپے یونٹ پر سونا بن گئی۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گھی میں ہاتھ ڈالا تو اسے 150 سے 350 روپے کلو سونا ہی بنا دیا۔ ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو اسے 100 روپے سے 170روپے ، کھاد میں ہاتھ ڈالا تو2200 کی بوری کو سات ہزار روپے کرکے اسے بھی سونا بنادیا۔

قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی 10نمبر شرٹ اب ان کے ہونے والے داماد کو مل گئی ، شاہین آفریدی کی خوشی کی انتہا نہ رہی

وزیر اعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

پی ٹی آئی کے 9 ارکان کا پارٹی میں شمولیت کے لیے ن لیگ سے رابطہ تین ارکان قومی اسمبلی کا نوازشریف سے بھی رابطہ کروایا گیا۔

FOLLOW US