Sunday January 19, 2025

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 روپے ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: پٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 روپے ہونے کا انکشاف، فی لیٹر پٹرول پر کل 11 روپے کا ٹیکس لیا جاتا ہے، باقی ڈیلراور کمپنی کا منافع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے دوران اوگرا کی جانب سے ملک میں فروخت کیے جانے والے پٹرول کی اصل قیمت اور عائد کردہ ٹیکس کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔ اجلاس میں چئیرمین اوگرا کی جانب سے بتایا گیا کہ پٹرول کی امپورٹ پرائس 94 روپے 38 پیسے ہیں، آئی ایف ای ایم فارمولا یعنی پٹرول کرایہ 3 روپے 65 پیسہ ہے۔ پیٹرول پر ڈسٹریبیوشن مارجن 2 روپے 11 پیسے ہیں۔جنرل سیلز ٹیکس 11 روپے 28 پیسے ہے۔کمپنی کا پرافٹ 2 روپے 97 پیسے ہے۔ پاکستان میں پٹرول سارے ریجن میں سب سے سستا ہے۔

لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا

تمام پیٹرولیم کمپنوں کو کہا گیا ہے کہ نئی اسٹوریج بنائیں، پاکستان میں پانچ آئیل ریفائنری ہیں ، انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اگر سپورٹ نہیں کریں گے تو ریفاننری یورو فائیو کی ریکوائرمنٹ کو پورا نہیں کر پائیں گی اور بند ہو جائیں گی، پھر ہمیں زیادہ پیٹرولیم مصنوعات باہر سے امپورٹ کرنا پڑے گی۔ چئیرمین اوگرا نے مزید بتایا کہ اکثر سرمایہ کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی جاتی ہے، جو کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچپسی لیتی ہیں وہ پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔ پاکستان میں ایل این جی کے بحران کے حوالے سے چئیرمین اوگرا نے بتایا کہ ہم نے اشتہار دیا ہے کہ کمپنیاں آ کر پاکستان میں ایل این جی اسٹوریج ٹرمینل قائم کریں کچھ کمپنیوں نے ایل این جی اسٹوریج قائم کرنے میں دلچپسی ظاہر کی ہے دو نئے ایل این جی ٹرمینل کے لیے لائنسس دیے ہیں۔

طالبان سے روپوش سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹیکے کا خوف، بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، اب تک کی سب سے منفرد ویڈیو، ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے

FOLLOW US