کابل : پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے پتہ نہیں لگ پایا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔ بعض بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں۔ ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو طالبان جنگجوؤں نے پنج شیر میں قتل کردیا تھا۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔
صدارتی محل میں افغان کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی، برطانوی نشریاتی ادارے نےحیران کن دعویٰ کردیا خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امراللہ صالح پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کچھ روز تک مزاحمت بھی کی تاہم طالبان وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد سے امراللہ صالح روپوش ہیں۔ کچھ روز پہلے طالبان نے امراللہ صالح کے گھر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق نائب صدر کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالر اور 18 سونے کی اینٹوں سمیت قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔
مفتی عزیز کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، وکیل
’’افغانستان کے سابق نائب صدر اپنے بھائی کے قتل پر آبدیدہ‘‘
امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو 9 ستمبر کو طالبان نے پنج شیر سے گرفتار کرنے کے بعد قتل کردیا تھا، وہ طالبان کے خلاف پنج شیر میں مزاحمت کے اہم کمانڈر تھے۔ pic.twitter.com/EiltwIrPKn— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 15, 2021