Thursday April 18, 2024

لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا

لاہور : لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے بے قابو پھیلاو کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے ایک پلان تیار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار کی پنجاب حکومت لاہور شہر کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر چکی۔ مسائل کے حل کیلئے لاہور شہر کو 2 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا، ایک ضلع کا نام لاہور سٹی جبکہ دوسرے ضلع کا نام لاہور صدر ہو گا۔ ضلع لاہور سٹی میں پرانے لاہور سمیت ایسے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جو اس وقت نئے لاہور میں تصور ہوتے ہیں۔ جبکہ لاہور صدر میں کینٹ، شالیمار، فیروزوالا، کوٹ عبدالمالک اور ہربنس پورہ کے علاقے شامل ہوں گے۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ علی کا حجاب پہن کر فحش فلم میں‌کام کرنے کا انکشاف ، متعدد دھمکیاں‌موصول

نجی تعلیمی ادارے آج سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے

بتایا گیا ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ لاہور شہر کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے پر غور کیا گیا لیکن کبھی بھی بات آگے نہ بڑھی۔ تاہم اب بزدار حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ پلان تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بدھ کے روز لاہور کا مختصر دورہ کیا، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے کئی اہم امور زیر غور آئے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے لاہور کی تقسیم کے حوالے سے تیار کردہ پلان وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کے پلان کا تفصیلی جائزہ لیا تاہم اس حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیے۔ وزیراعظم پلان کا جائزہ لینے کے بعد خاموش رہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔

امریکی صدر نےمجھے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں، وزیراعظم عمران خان

طالبان سے روپوش سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US