Sunday January 19, 2025

نجی تعلیمی ادارے آج سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے (آج) جمعرات سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے، ہفتے میں تین دن سکول دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزارت تعلیم نےاسلام آبادمیں نجی تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق ہدایت نامہ جاری کردیاہے، جس میں کہا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے جمعرات سے50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے۔ہدایت نامے میں کہا کہ ہفتے میں تین دن سکول دو بجے تک کھلے رکھے جائیں گے،سکول اور کالجز میں ویکسی نیشن کے بغیر عملے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں،سکول انتظامیہ عملے کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا ذمہ دار ہوگا۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کسی وقت ویکسین کے حوالے سے سکول کا دورہ کرسکتی ہے۔

عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے تک کی منظوری دے دی گئی

ٹیکے کا خوف، بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، اب تک کی سب سے منفرد ویڈیو، ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے

طالبان سے روپوش سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US