Sunday April 28, 2024

امریکی صدر نےمجھے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : پاکستان سےعدم اعتماد کی وجہ زمینی حقائق سے امریکا کی قطعی لاعلمی ہے، جوبائیڈن نےمجھے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں، امریکی صدر کی جانب رابطہ نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کے دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر سے گفتگو کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر سے بات نہیں ہوئی جبکہ جوبائیڈن نےفون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر میں نائن الیون کے وقت وزیر اعظم ہوتا تو افغانستان پرامریکی حملے کی اجازت نہیں دیتا۔تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکا کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان سےعدم اعتماد کی وجہ زمینی حقائق سے امریکا کی قطعی لاعلمی ہے۔

عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے تک کی منظوری دے دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات نہیں ہوئی جبکہ انہوں نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے اور افغانستان میں افراتفری اورپناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کودہشت گردی کا بھی سامنا ہوسکتاہے، آئندہ افغانستان میں کیاہوگاکوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔خواتین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ افغان خواتین کو وقت پر حقوق مل جائیں گے، یہ سوچناغلط ہےکہ کوئی باہرسےآکرافغان خواتین کو حقوق دلا سکتا ہے، افغان خواتین مضبوط ہیں، انہیں وقت دیں وہ اپنےحقوق خودحاصل کرلیں گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے، ہمیں طالبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، افغانستان کوباہرسے کنٹرول نہیں کیاجا سکتا۔ان کا کہنا تھاکہ افغانسان اس وقت تاریخ ساز موڑ پر ہے، ہمیں افغانستان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں صورتحال کنٹرول میں رہے۔

ٹیکے کا خوف، بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، اب تک کی سب سے منفرد ویڈیو، ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے

طالبان سے روپوش سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US