Sunday January 19, 2025

عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے تک کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے تک کی منظوری دے دی گئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی لیکن اضافہ 5 روپے کا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافے کا حیران کن فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں فی لیٹر پٹرول 1 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم حکومت نے 1 روپے کی بجائے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

ٹیکے کا خوف، بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، اب تک کی سب سے منفرد ویڈیو، ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا ۔

طالبان سے روپوش سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں کہ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔

FOLLOW US