Sunday January 19, 2025

میک ان پاکستان پالیسی ،7ماہ میں کتنے ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں ؟مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد : موبائل فونزکی ’میک ان پاکستان‘ پالیسی تیزی سے پھلنے پھولنے لگی، پاکستان میں موبائل فون سازی کی صنعت میں صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں ، اسی عرصے میں1 کروڑ 20لاکھ سے زائد مقامی موبائل آلات تیار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد کاکہنا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل سازی کی صنعت نے موبائل فون کی در آمدات کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جنوری تا جولائی 2021 کے دوران،پاکستان میں موبائل بنانے والے اداروں نے ایک کروڑ با ئیس لاکھ ستر ہزار (12.27ملین) موبائل فون تیار کئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد بیاسی لاکھ نوے ہزار(8.29 ملین) ریکارڈ کی گئی۔

جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے افراد مشکل میں پھنس گئے، ایف آئی اے کا کارروائی کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ کتنے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ پاکستانیوں کی نیندیں اڑ جائیں

شادی کیسے کروا دی ، وہ تو بہن بھائی ہیں، ریٹنگ کیلئے ٹی وی چینل پر شرمناک ترین موضوع پر ڈرامہ، پاکستانی سراپا احتجاج

FOLLOW US