Monday November 25, 2024

شادی کیسے کروا دی ، وہ تو بہن بھائی ہیں، ریٹنگ کیلئے ٹی وی چینل پر شرمناک ترین موضوع پر ڈرامہ، پاکستانی سراپا احتجاج

کراچی: ریٹنگ کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل نے انتہائی شرمناک ترین موضوع پر ڈرامہ بنا دیا جس کا پرومو سامنے آتے ہی پاکستانی انٹرنیٹ صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کےا حتجاج کے باوجود پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کی طرف سے آخری اطلاعات تک کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہم ٹی وی کے ڈرامے ” جدا ہوئے کچھ اس طرح ” کے پرومو میں یہ سنا جاسکتا ہے کہ “ماہا اور اسد کی شادی کیسے کردی، وہ تو رضائی بہن بھائی ہیں”۔ صرف یہی نہیں بلکہ خاتون بتاتی ہے کہ “اسد میں امید سے ہوں”۔اس شک کو دور کرنے کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمت حاصل کی جاتی ہے جو قرآن پر حلف لے کر مسئلہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ویڈیو دیکھئے

میو ہسپتال میں نجی ٹارچر سیل میں مریضوں اور لواحقین پر تشدد کا انکشاف

ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو سامنے آنے پر سید عباس علی نے لکھا کہ ” یہ واحیات پیش کرنے پر ہم ٹی وی کو شرم آنا چاہیے ”
ایک اور صاحب نے لکھا کہ ” ہمارا میڈیا کس طرح کی چیزیں دکھا رہاہے ، حد درجے کی بے عزت”۔
رضا نے لکھا کہ ” کیا گھٹیا ٹاپک ہے یار، خدا کا خوف کریں”
ایک اور صارف نے بھی سوال اٹھا یا کہ ” پیمرا کو یہ ڈرامہ نظرنہیں آیا ؟”

الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی سےالزامات کے ثبوت مانگنےکا فیصلہ

ایک خاتون صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “میں جانتی تھی ایسا ہوگا لیکن یہ تائی امی کا جھوٹ ہے ، اسد اور ماہا کو الگ کرنے کے لئے ۔۔۔ اور اس جھوٹ سے نا صرف اسد اور ماہا کی علیحدگی ہو جائے گی بلکہ ان دونوں کی جدائی ماہا کی موت کا سبب بھی بنے گی ۔۔ ایک جھوٹ سب برباد کر دے گا “۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ” بہترین اداکاروں کے ساتھ انتہائی بری کہانی ہے”۔

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

FOLLOW US