اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ وزارت خزانہ کل وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کرے گی۔ اوگرا نے تجویز دی ہے کہ پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل بھی پانچ روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ کل وزیر اعظم سے منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔
حکومت سندھ کی جانب سے چھ ہزاروالا سکول ڈیسک29ہزار میں خریدے جانے کا انکشاف
’ ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا‘ گلبدین حکمت یار کھل کر بول پڑے