اسلام آباد: جو صارفین سالوں پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو ان کا نیا فون لینے کا وقت آگیا ہے۔گوگل کی جانب سے اس کی متعدد اہم ایپس جیسے جی میل، یوٹیوب، گوگل میپس اور دیگر کو پرانے ایڈرائیڈ فونز میں 27 ستمبر سے بلاک کردیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ 2.3.7 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائیں گی،اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے۔ جبکہ اینڈرائیڈ نے گزشتہ ماہ اگست میں تصدیق کی تھی کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔27 ستمبر کے بعد سے تمام صارفین ان ڈیوائسز پر گوگل اکاؤنٹ پر بھی سائن ان نہیں ہوسکیں گے
حکومت کا 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے
اور کوشش کرنے پر ان کے سامنے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایرر آئے گا۔اسی طرح گوگل کی دیگر مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی۔ ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
’ ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا‘ گلبدین حکمت یار کھل کر بول پڑے
اقوامِ متحدہ کو 97 فیصد افغان عوام کے خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ