Sunday January 19, 2025

چوہدری نثار کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے، ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے،اس حوالے سے خوب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔گذشتہ روز بتایا گیا کہ چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت کی پیشکش کی گئی ہے۔چوہدری نثار علی خان نے دوست احباب سے مشورے کا وقت مانگا ہے تاہم پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ چوہدری نثار پر چھوڑا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے ہو گئے تو اگلے انتخابات کے بعد چوہدری نثار کو پنجاب میں بڑا انتظامی عہدہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ چوہدری نثار علی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی چند روز پہلے ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات کو خفیہ رکھا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی وکٹیں گرانے لگی فضل الرحمان کے کئی ساتھی بھی پی پی پی میں شامل ، بڑی خبر

اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے تو وہ تحریک انصاف ہو گی۔پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اتنی تبدیلیاں کبھی نہیں ہوں گی۔ نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار کسی صورت کسی غلط کام پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔مجھے لگ رہا ہے یہ اور چیف سیکرٹری بھی کچھ عرصے بعد تبدیل ہو جائیں گے۔حکومت پنجاب کے اندر مزید تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا شمار مسلم لیگ ن کی پالیسی ساز رہنماؤں کی صف میں ہوتا تھا لیکن پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہیں الیکشن میں بھی شدید نقصان اُٹھانا پڑا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست سے کامیابی ان کا مقدر نہیں ہوئی۔ چودھری نثار کے نواز شریف سے اختلافات بھی ان کے مزاحمتی بیانیے کی وجہ سے ہوئے تھے۔ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں نہ تو حلف اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل میں شامل ہوئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے ایک بیان میں سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا بانی کارکن ہوں جسے نواز شریف نے سائیڈ پر لگا دیا جبکہ کچھ دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے۔

اداکارہ و ماڈل صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار معلمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا

FOLLOW US