Sunday January 19, 2025

اداکارہ و ماڈل صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور : عدالت نے ماڈل و اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں فنکاروں کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔ واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے گانے ”قبول ہے” کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر کی تھیں۔

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار معلمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا

گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں فنکاروں نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ جبکہ مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ مسجد وزیر خان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو 30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔ گذشتہ برس اگست میں صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صبا قمر اور بلال سعید کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا دونوں اداکار عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ جس کے بعد عدالت نے اداکاروں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی۔ تاہم اب مسلسل غیر حاضری پر دونوں فنکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے۔

کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونیکا امکان

موٹروے پر خوفناک حادثہ، گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے، ویڈیو وائرل

FOLLOW US