Sunday January 19, 2025

پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی وکٹیں گرانے لگی فضل الرحمان کے کئی ساتھی بھی پی پی پی میں شامل ، بڑی خبر

ملتان : مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی کئی سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مظفر گڑھ سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک عابد بھابہ اور ڈی جی خان سے جےیوآئی ف کے جاوید سومرو پی پی میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو نے ان تمام رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں پی پی 273 کے ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل احمد پنوہہ پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں، اسی طرح مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود بھابہ اور صدر تحصیل علی پورملک جاوید پنوہہ بھی پیپلزپارٹی میں ہوگئے۔

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار معلمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا

ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

اداکارہ و ماڈل صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

FOLLOW US