Sunday January 19, 2025

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار معلمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا

راولپنڈی: پولیس نے مدرسے کے مہتمم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں ملوث ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں مدرسے میں زیر تعلیم 16 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث معلمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم استاد عشرت حنیف 10روز عبوری ضمانت پر تھی اور اس نے عدالت میں ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز آصف نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس پر لیڈیز پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کے طالبہ سے جبری زیادتی کا معاملہ ہے جس کی تفتیش ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کا ریمانڈ لے جانے کا امکان ہے۔

کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونیکا امکان

موٹروے پر خوفناک حادثہ، گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے، ویڈیو وائرل

قبل ازیں پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشددکے معاملے پرمقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے سی پی او محمد احسن یونس کی زیر صدارت سی پی او آفس میں اجلاس منعقد ہوا،ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انویسٹی گیشنزغضنفر علی شاہ ، ایس پی ہیڈ کوارٹرذنیرہ اظفر، ایس پی راول ضیاء الدین احمد، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او ویمن و ایس ایچ او پیرودھائی اور تفتیشی افسر نے شرکت کی،ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 15 اگست کو پیش آیا جبکہ واقعہ کی رپورٹ 17 اگست کو کی گئی جس پر اسی روز مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے لئے ہسپتال سے رجوع کیا گیا، ڈاکٹر نے معزز عدالت کی اجازت کے بعد میڈیکل کروائے جانے کا کہا جس پر مورخہ 18 اگست کو معزز عدالت کی اجازت کے بعدمتاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا، میڈیکل کے بعد ڈاکٹر صاحبہ کی رپورٹ کو پولیس مثل مقدمہ کا حصہ بنایا گیا ہے،مقدمہ کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم بنائی گئی ہے جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر ذنیرہ اظفر، ایس پی راول ضیاء الدین احمد، ڈی ایس پی سٹی عصر علی، ایس ایچ او پیر ودھائی، ایس ایچ او ویمن اور تفتیشی افسر شامل ہیں، مقدمہ میں متاثرہ لڑکی اور دونوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ ملزم شاہ نواز کا پوٹینسی ٹیسٹ کروایا جائے گا اور ملزم سے اسلحہ کی برآمدگی کے لئے بھی تفتیش کی جائے گی، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے سپیشل ٹیم کے ممبران کو ہدایت کی کہ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق کو ٹھوس شواہد کے ساتھ سامنے لایا جائے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

FOLLOW US