Sunday January 19, 2025

موٹروے پر خوفناک حادثہ، گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے، ویڈیو وائرل

لاہور: موٹروے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ہنڈا کمپنی کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد جواد نے اس حوالے سے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ۔احمد جواد کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سیکھا جا سکتا ہے،کروز کنٹرول کا استعمال مت کریں،ہنڈا سوک کو انکوائری کرکے عوام کوآگاہ کرنا چاہیے،اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے۔ایک اور صارف کے مطابق حادثہ موٹروے پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا کروز کنڑول ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران گاڑی ہینگ ہوگئی اور حادثہ پیش آیا،حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

ہمیں ریڈ لسٹ میں رکھنا ہے توپھر آپ کا طیارہ بھی یہاں داخل نہیں ہوگا پاکستان کے برطانوی اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دے ڈالا

جب میرا رشتہ آیا تو میں ۔۔ جانیں ان مشہور کرکٹرز کی زندگی کے چند ایسے واقعات کے بارے میں، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

FOLLOW US