Monday November 25, 2024

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو زہر دیدیا گیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو مبینہ طور پر گھر میں زہر دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید چیمہ کے بیٹوں آحل اور آرش کو زہر دئیے جانے کی اطلاعات ہیں،دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ان کو علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے جمشید چیمہ کے گھر سے چھ ملازمین کو حراست میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔حراست میں لیے گئے ملازمین میں غلام عباس، دولت باز، خانساماں اقبال،ڈرائیور وقار اور محمد رمضان شامل ہیں۔واقعہ کامقدمہ تھانہ مصطفی ٹاؤن میں بچوں کی والدہ اور ترجمان وزیراعلی پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

News Source: DailyPakistan

دانتوں سے فیتہ کاٹنے کے واقعہ پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے

آج کی بڑی بریکنگ نیوز میاں نوازشریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

FOLLOW US