Monday November 25, 2024

آج کی بڑی بریکنگ نیوز میاں نوازشریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی باخبر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اکتوبر کے وسط یا آخرہفتے میں پاکستان واپس آسکتے ہیں۔ نوازشریف نے اس حوالے سے شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کی پارٹی قیادت سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف واپس آتے ہی گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے اور اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ جبکہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ملک بھر میں سیاسی تحریک کو تیز کردے گی۔ میاں نوازشریف کی واپسی کا مقصد آئندہ الیکشن میںکامیابی کےلئے اپنی جماعت کو متحرک اور فعال بنانا ہے جس کےلئے سینئر پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف اکتوبر 2019میں علاج کے سلسلے میں جیل سے چار ہفتوں کی ضمانت سے رہا ہوکر لندن چلے گئے تھےتاہم اس کے بعد وہ دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔

’ن لیگ میں بیانیے کی جنگ نہیں سیاسی وراثت کا مسئلہ ہے‘ پرویز الٰہی نے شریف برادران کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میںمجھے شعیب اختر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں سے گالیاں پڑیں ، وریندر سہواگ نے اپنے ڈیبیو کا واقعہ سنا دیا

اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے

FOLLOW US