لاہور: پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180روپے ہو گئی ہے،چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150روپے اور پرچون قیمت 1180روپے ہو گئی ہے، 20روز میں آٹا 100روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے،دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آج کی بڑی بریکنگ نیوز میاں نوازشریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
میسی کی شرٹ جیسا پلاسٹک بیگ پہننے والا فٹ بالر کا مداح افغان بچہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا
اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے