Sunday January 19, 2025

دانتوں سے فیتہ کاٹنے کے واقعہ پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور: ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کند قینچی کے باعث دکاندار کو شرمندگی سے بچانے کے لیے دانتوں سے فیتہ کاٹا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘اپنے حلقے میں دوکان کے افتتاح کا انوکھا انداز۔۔۔!!! قینچی کند اور خراب تھی۔۔!!! مالک دوکان کو شرمندگی سے بچانے کے لیے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا’۔واضح رہے کہ داتنوں سے فیتہ کاٹنے کا واقعہ آج دن کے وقت پیش آیا تھا۔فیاض الحسن چوہان نے دو مرتبہ فیتے کو کاٹنے کے لیے چھری کا استعمال کیا ،تاہم چھری کے نہ چلنے پر انہوں نے دانتوں سے فیتہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔

آج کی بڑی بریکنگ نیوز میاں نوازشریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے

’ن لیگ میں بیانیے کی جنگ نہیں سیاسی وراثت کا مسئلہ ہے‘ پرویز الٰہی نے شریف برادران کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

FOLLOW US