Monday January 20, 2025

قومی حکومت بناکر ہی مسائل اور چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، کوئی ایک جماعت تنہا ء موجودہ صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی،میری رائے ہے الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی ہے، انہوں نے کو بہت سارے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، قومی حکومت بناکر ہی مسائل اور چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، کوئی ایک جماعت تنہا ء موجودہ صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی،میری رائے ہے الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں؟انہوں نے کراچی میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں کوئی جماعت میڈیا کی آواز دبانے والے کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی،میڈیا پر قدغنوں سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، کوشش ہے میڈیا کے خلاف کالا قانون آگے نہ بڑھے، عمران خان اپوزیشن میں تھے تو میڈیا کے لاڈلے تھے، میڈیا نے آزادی کسی کی عنایت سے حاصل نہیں کی، حکومت کی طرف سے میڈیا سے متعلق کالے قانون کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوت سے جدوجہد کریں گے۔

ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کی خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت

انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی،کوئی ایک جماعت تنہا ء ملک کومسائل سے نہیں نکال سکتی، کوئی ایک جماعت موجودہ صورتحال نہیں سنبھال سکتی، میری رائے ہے ہمیں الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں،مجھ پر مفاہمت کا لیبل لگا ہوا ہے، مجھے بتائیں اگر مجھ پر مفاہمت کا لیبل درست ہے تو مجھے اس کا کیا فائدہ ہوا؟ 35سالوں کی سیاست میں بہت ساری آفرز آئیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ماضی میں کسی حکومت کو 30 فیصد تک کی بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل رہی ہو۔انہوں نے کہاک مجھ سمیت ہم قائد اعظم محمد علی جناح سے شرمندہ ہیں، ہم نے ان کے فرمودات کو نظر انداز کیا، پاکستان بنانے والے قائد اعظم اور ان لاکھوں شہیدوں کی روح تڑپ رہی ہوں گی اس لیے واحد طریقہ ہے کہ بانی پاکستان کے فرموادت پر عمل کریں۔

فیصلہ اللہ کی رضا کیلئے کیا ۔۔شادی کی پیشکش سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد نے بیٹی کے قاتل کو معا ف کردیا

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا ہے اور قائد اعظم نے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مگر آج 74 برس گزر جانے کے باوجود میں اپنے قائد سے شرمندہ ہیں، شرمندہ ہیں کہ ہم نے قائد کے فرمودات کو بھول گئے اور ایسی روش اختیار کی جس کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوگیا اس کے بعدبھی سبق نہیں سیکھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مسلمان ممالک کی رہنمائی کرنی تھی اور ممتاز مقام حاصل کرنا تھا لیکن آج ہم منزل سے بہت دور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو مزار قائد پر حاضری نہیں دی اور جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی۔

شلپاشیٹی کی شوہرسے علیحدگی کی خبریں۔۔۔پڑوسی ملک کی فلم نگری سے بڑی خبرآگئی

FOLLOW US