Monday January 20, 2025

شلپاشیٹی کی شوہرسے علیحدگی کی خبریں۔۔۔پڑوسی ملک کی فلم نگری سے بڑی خبرآگئی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹی سےمتعلق افواہیں ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ زندگی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کوان معاملات سے دوررکھناچاہتی ہیں ۔بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق شلپاشیٹی کے قریبی دوست نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ راج کندراکی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں۔اورہرگزرتے دن کے ساتھ ان کے کیس میں نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔شلپاشیٹی کے دوست نے کہاکہ راج کندرا کے واقعے نے اداکارہ کوبری طرح متاثرکیاہے وہ ذہنی طورپرشدید مشکلات کاشکارہیں اوراس مشکل وقت میں انہیں سب سے زیادہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکرہے۔انہوں نے کہاکہ شلپاشیٹی اپنے بچوں کوراج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دوررکھناچاہتی ہیں اوراسی وجہ سے انہوں نے شوہر سے دوری اخیتارکرنے کافیصلہ کیاہے ۔اداکارہ کے دوست نے کہاکہ شلپابھارتی رئیلیٹی شومیں جج کے فرائض انجام دے کراچھی خاصی رقم کمالیتی ہیں اوراس کے علاوہ وہ مزیدفلموں میں بھی کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کی بہترتربیت کرسکیں۔

ملک چھوڑنے کیلئے پی آئی اے کو 8 ہزار افغان شہریوں کی درخواستیں موصول ان افراد میں صحافی ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین ، اقوام متحدہ کے کارکن اور دیگر افراد شامل ہیں

شوہر کا کام کرنا ، اُس کی روٹی پکانا بیوی کافرض نہیں، نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان شیئر کردیا

پاکستان اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

FOLLOW US