Saturday April 20, 2024

شیخ رشید کی حکومت کے بقیہ 2 سالوں میں بڑے بڑے لوگوں کے جیل جانے کی پیشگوئی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت کے بقیہ 2 سالوں میں بڑے بڑے لوگوں کے جیل جانے کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 2 سال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے اور آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہوگی ، ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیئے ، سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیئے ذات کے لیے نہیں ،شہبازشریف جب بولتے ہیں تو مریم اور نوازشریف خاموش ہوجاتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کو مذہبی معاملات پر قومی کردار ادا کرنا چاہیے ، بلاول بھٹو کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے ، چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے ، افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں ، ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے ،

مغرب نے غلطیاں دہرائیں تو پاکستان ایک مہاجر بھی نہیں لے گا انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو طالبان سے بات کرنا ہو گی۔

ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے ،خطے میں پاکستان کاکردار اہمیت اختیا ر کررہاہے ، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزا دینے کو تیار ہیں ، امریکی ،جرمن ، برطانوی سمیت تمام ممالک کےسفارتکاروں کو ویزادینے کو تیا رہیں، غیر ملکی سفارتکار پاکستان آئیں 21 روز کا ٹرانزٹ دیا جائے گا ، فی الحال اسلام آباد کے دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی ، کابل سے آنے والے سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ رکھا ہے ، افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے ، چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے ، افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں ، ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں۔

افغان آرمی کی پوری بریگیڈ کو تربیت کی پیشکش کی لیکن سب بھارت چلے گئے ، ترجمان پاک فوج

سڑکوں پرجوکربن کرچہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والی حمیراکی رلادینے والی کہانی

FOLLOW US