Friday May 3, 2024

راولپنڈی کے ہسپتال میں ماں کی اپنے کمسن بچے کو مارنے کی کوشش، ویڈیو بھی سامنے آگئی

راولپنڈی:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں کی سانس دبا کر اپنے ہی بچے کو مارنے کی کوشش،واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ہسپتال میں موجود نرسز نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کو بچالیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی والدہ نے سانس کی تکلیف کا بتایا تھا جس پر بچے کو ہسپتال داخل کیاگیا،اس دوران ثنا نامی خاتون نے اپنے بچے کو مارنے کی کوشش کی تاہم نرسز نے بچے کو بچالیا،بچے کی حالت اب بہتر ہے اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سپیشل کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر سارہ احمد نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں کی جانب سے اپنے ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نے غریب بچی کی جان بچا کر جذبہِ ایثار کی مثال قائم کر دی

ڈالر ساڑھے 10ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے مطابق بچے کی ماں سونیا بچے کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی ۔بچے کی عمر 8 ماہ ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔سارہ احمد کے مطابق بچہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی حفاظتی تحویل میں بالکل محفوظ ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔بچے کے علاج و معالجہ اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سابق رکن اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

پولیس نے یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا

https://twitter.com/MohUmair87/status/1430172169678512138?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1430172169678512138%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F24-Aug-2021%2F1331875

News Source: DailyPakistan

FOLLOW US