Sunday January 19, 2025

سابق رکن اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی اور وکٹ گرا دی۔پی ٹی آئی رہنما طلعت مہیسر نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق طلعت مہیسر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ طلعت مہیسر دادو سے تعلق رکھتے ہیں۔طلعت مہیسر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکےہیں۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق طلعت مہیسر جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

پولیس نے یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا

مریم نواز آؤٹ ‘ شہبازشریف پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شریک ہوں گے

طلعت مہیسر اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔انہو ں نے 20 جون 2018ء کو ساتھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے طلعت مہیسرنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی جس میں تحریک انصاف جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل رواں سال جون میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔ ہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔

جامعہ الازہر کے عالم نے “پارٹ ٹائم شادی” کو جائز قرار دے دیا

بیانیے کی جنگ یا پھر کچھ اور، مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

FOLLOW US