Sunday January 19, 2025

پولیس نے یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائداعظم کے پورٹریٹ کے سامنے لڑکا لڑکی کا غیر اخلاقی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا۔غیر اخلاقی فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا- لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی تھی تاہم ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔آج اسلام آباد پولیس نے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور قدم ، پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا

ذرائع کے مطابق ملزم ذوالفقار کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جس نے قائداعظم کی پورٹریٹ کے سامنے کھڑے ہو کر نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا،ملزم لاہور کا رہائشی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ وہ آج رات تک ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ شوٹ میں موجود لڑکی کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا۔ ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی تھی- سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو ئی جس میں لڑکی اور لڑنے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ آگاہ کریں۔

جامعہ الازہر کے عالم نے “پارٹ ٹائم شادی” کو جائز قرار دے دیا

عمران خان کی کامیاب سفارتی مہم سے بھارت کی نیندیں حرام پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کرلی

یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ فوٹو شوٹ کرانے والے لڑکا اور لڑکی کون ہیں اور ان کی جانب سے بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِس حوالے سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک عوام مقام پر دو نوجوان نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں اور کوئی اِس حوالے سے نوٹس نہیں لیتا اور یا کوئی شہری اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اطلاع نہیں کرتا۔

FOLLOW US