Sunday January 19, 2025

بیانیے کی جنگ یا پھر کچھ اور، مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل جو کہ مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری ہیں، نے پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر خود پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے ہنگامہ آرائی کے خلاف ایکشن نہ لینے اور کوئی کارروائی نہ کرنے پر پارٹی عہدہ چھوڑا۔ اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا کر مفتاح اسماعیل نے پیغام دیا کہ بدمعاش ٹولے کے ہوتے ہوئے کراچی میں کام کرنا بہت مشکل ہے۔ جبکہ مفتاح اسماعیل کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے میر صوبہ خان بھنگر کراچی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب کا یہ فیصلہ کافی حد تک درست ہے۔اگر ایسے گروپ بندی چلتی رہی تو مسلم لیگ ن کو مزید نقصان ہو گا۔

راولپنڈی مدرسے میں پہلے بھی ایک ایسا واقعہ ہو چکا،متاثرہ طالبہ ایک خاتون ٹیچر نے بھی زیادتی کے واقعے میں ملزم کا ساتھ دیا۔ طالبہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ اعلٰی قیادت فورأ نوٹس لے گی اور پوری نئی باڈی کا اعلان کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ استعفیٰ بیانیے کی جنگ کی وجہ سے دیا گیا ہے یا پھر وجہ کچھ اور ہے تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

سلمان خان کو ایئر پورٹ پر تلاشی کیلئے روکنے والا نوجوان سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا

ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس تفتیش میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھی ریمبو سے متعلق حیران کن انکشاف

FOLLOW US