Sunday January 19, 2025

مریم نواز آؤٹ ‘ شہبازشریف پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شریک ہوں گے

اسلام آباد : حکومت مخالف تحریک کے لیے بننے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کی بجائے شہباز شریف شرکت کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی جلسہ سے خطاب کریں گے جس کے لیے مسلم لیگ ن نے سندھ اور کراچی کی تنظیم کو تیاریوں کی ہدایت کرد ی ، مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کراچی کا شیڈول بھی تیار کرلیا۔ ذرائع ن لیگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شیڈول کے تحت شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماء کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے ، جس کے بعد مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے نکالی جانے والی ایک ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ روانہ ہوں گے ، اپنے دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور قدم ، پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا

یوکرین اور ایران نے طیارہ ہائی جیک ہونے کے واقعے کی تردید کر دی طیارہ ری فیولنگ کے لیے مشہد ائیرپورٹ پر اترا تھا

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ایک بار پھر انتخابی اصلاحات مسترد کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس ضمن میں سفارشات حتمی منظوری کے لیے 28 اگست کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، اس سلسلے میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ن لیگ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا ، جس میں مشاورت کے بعد پی ڈی ایم نے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے اور حکومت مخالف جلسے شروع کرنے کا اعلان کیا ، اس سلسلے میں پہلا جلسہ 29 اگست کو کراچی میں ہوگا ، حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل اور ملک گیر جلسوں پر تفصیلی مشاورت اور میثاق پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔
پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اصلاحات آئین اور قانون سے متصادم ہیں جب کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے ، حکومت مخالت تحریک کے لیے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے ، جس کا باقاعدہ اعلان 28 اگست کو سربراہی اجلاس کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے 28 اگست کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، جس کے بعد 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے تحت جلسہ منعقد کیا جائے گا ، حکومت کی ناقص کارکردگی کو تین سال پورے ہوگئے ہیں ، جس پر پی ڈی ایم تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی جس کا مقصد حکومت کی نااہلیت کو سامنے لانا ہے۔

جامعہ الازہر کے عالم نے “پارٹ ٹائم شادی” کو جائز قرار دے دیا

عمران خان کی کامیاب سفارتی مہم سے بھارت کی نیندیں حرام پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کرلی

FOLLOW US