Monday January 20, 2025

ٹانڈہ ،بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار 2 سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ انگلی نوچ ڈالی

ٹانڈہ: ٹانڈہ میں بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار 2 سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی جبکہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ 7 افراد نے ان پر بے ہودہ جملے کسے، دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان کار اور 2 موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا۔ دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی، روڈ پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جبکہ متاثرہ خاندان سیاسی دباو اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

امریکا نے طالبان کے ڈر سے فرار ہونے والے افغان شہریوں عارضی پناہ دینے کیلیے تیرہ ممالک کو رضامند کرلیا

لندن میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب، جنید اور نواز شریف کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئی

بڑھاپے کی اولاد زيادہ ہی پیاری ہوتی ہے، سیلیبریٹیز جن کو اللہ نے چالیس سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد پہلی اولاد سے نوازا

News Source: UrduPoint

FOLLOW US