Tuesday January 21, 2025

آزا د کشمیر الیکشن ، پاکستان کے وہ علاقے جہاں عملہ اور پولیس انتظار کرتی رہی مگر ایک ووٹر بھی پولنگ سٹیشن پر نہ آیا

لاڑکانہ / چارسدہ : آزاد کشمیر الیکشن میں ایک ووٹر کے لیے پولنگ عملے اور پولیس نے سارا دن انتظارکیا مگر ووٹر نے ووٹ نہیں ڈالا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حلقہ ایل اے 34 جموں1 کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ واحد ووٹر خاتون ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ انتظار کرتا رہا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علاوہ ازیں چارسدہ پولنگ سٹیشن پر ایک بھی ووٹ پول نہیں ہوا،ایک مرد اور 5 خواتین ووٹرز میں کسی نے بھی ووٹ پول نہیں کیا،کشمیر ویلی 36 اور جموں کشمیر 45کے انتحابات کیلئے چارسدہ الیکشن آفس میں دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے تاہم مستقل ایڈرس رکھنے والے کشمیری ووٹرز چارسدہ سے باہر شفٹ ہوگئے ہیں

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔ تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، کل سعودی عرب سے خصوصی مہمان پاکستان پہنچیں گے

FOLLOW US