سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، کل سعودی عرب سے خصوصی مہمان پاکستان پہنچیں گے

   
   

اسلام آباد : سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، سعودی عرب سے کل خصوصی مہمان کی آمد ہو گی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پرکل منگل کے روز پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد پر ان کا بہترین استقبال کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ فیصل بن فرحان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کریں گے۔

وادی کالام میں پیٹرول نایاب ہوگیا، شہر میں پیٹرول700 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔۔۔سیاح مہنگا ترین پیٹرول خریدنے پر مجبور

بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کا تسلسل ہے۔ اس کا آغاز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ہوا تھااوراس کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ولی عہد شہزادہ محمد کے فروری 2019ء میں اسلام آباد کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں 20 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے کیے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے مئی میں پاکستان کے وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ اب سعودی وزیرخارجہ کے دورے کے موقع پران سمجھوتوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اس میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے حوالے سے بھی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قوم کے ہیرو علی سدپارہ کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق ہوگئی، جان سنوری کی لاش بھی مل گئی، لاشوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نیچے لایا جائے گا

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیصل بن فرحان کے ہمراہ سینئر سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا،دورے میں دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوئوں، علاقائی اور عالمی معاملہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ سعودی وزیر خارجہ دورے میں دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے،مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دورہ دونوں ممالک کے قیادت کے ویژن کے مطابق باہمی تعاون کے فروغ کے جائزے کا بروقت موقع فراہم کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ, برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
ماہ رنگ کا باپ دہشت گرد،اصلی لاپتہ لوگ کون؟ ثبوت حا ضر
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy