Tuesday January 21, 2025

آزاد کشمیر میں ’بلا ‘ چل گیا ، تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پچھاڑ دیا

اسلام آباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ۔45 میں سے 25 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیت لیں ۔
غٰیر حتمی غٰیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 25 ، پیپلز پارٹی کے11 ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چھ ، مسلم کانفرنس اورجموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ایک،ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق 14ہزار 233ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مسعود خالد 7609ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 2 میرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید 10,269 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ایل اے 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 18ہزار 662ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 15ہزار 343ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

افغان آرمی کے کمانڈر کا پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ،پاک فوج نے افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کر دی

ایل اے 4 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22ہزار572 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چوہدری رخسار احمد 20ہزار 809 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 5 سےپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کرنل (ر)وقارنور21ہزار 799 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری ولید اشرف 15ہزار 583ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 6 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی شان سونی 22ہزار 320 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رزاق چوہدری 12ہزار 891ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 7 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری انوار الحق 33ہزار 520ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چوہدری طارق فاروق 28ہزار874ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 8 سے پاکستان تحریک انصاف کے ظفر اقبال ملک 17ہزار 302 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس کے ملک نواز خان 10 ہزار 521ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 9 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار جاوید اقبال 24ہزار 511ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ایل 10 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین 9562ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رہنے کا امکان

ایل سے 11 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری اخلاق 23ہزار 63ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ایل اے 12 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین 19ہزار 139ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شوکت فرید15ہزار 551ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل 13 سے پاکستان تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی23ہزار 448ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ولید انقلابی 17ہزار 468ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 14 باغ سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد 29ہزار561ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،پاکستان تحریک انصاف کے میجر(ر)لطیف خلیق 13ہزار 429ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 15باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس 19ہزار 825 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلپزپارٹی کے ضیا القمر 14ہزار 558ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ل اے 16 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار میر اکبر کو برتری حاصل ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج روکتے ہوئے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا ۔ ایل اے 17 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور 24ہزار 991ووٹ لیکر پہلے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری عزیز 14ہزار135 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 18 سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم ن24 ہزار 829 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ ایل اے 19سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار عامر الطاف 13ہزار 413ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ایل اے 20 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار یعقوب 11ہزار 320ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردار عبدالرشید 4891ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

وزیر اعظم عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔۔ٹویٹر فالورز کی تعداد14 ملین ہوگئی

ایل اے 21 سے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم 8203ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردار طاہر انور 6065ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 22 سے پاکستان تحریک انصاف کی شاہدہ صغیر چغتائی 16ہزار 262 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ ایل اے 23 سے پاکستان تحریک انصاف سردار محمد حسین 22ہزار 570 جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی 19ہزار 606 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 24 سے پاکستان تحریک انٓصاف فہیم اختر ربانی28ہزار103 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار فاروق24ہزار 502ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 25 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شاہ غلام قادر 16ہزار 789ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار گل 12ہزار 22ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 26 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید18ہزار 870ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار الیاس 13ہزار 224ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 27سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار جاوید ایوب 17ہزار 363ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے میر عتیق الرحمان 16ہزار 152 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 28سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی28ہزار 522 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شہزاد 22ہزار 203ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 29 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خواجہ فاروق احمد13ہزار 333 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ایل اے 30 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری رشید 17ہزار 756ووٹ لیکر پہلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 12ہزار 247ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 31سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 22ہزار 194 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ایل اے 32پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر 15ہزار 590ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر 15ہزار 100ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 33 میں پاکستان تحریک انصاف کے دیوان علی چغتائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 26ہزار 474 ووٹ افراد کا اعتماد حاصل کر کے فتح یاب ہوئے ۔ایل اے 34 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ریاض گجر 4320ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ایل اے 35 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری مقبول گجر 18ہزار 883ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اسماعیل گجر 16ہزار 885ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 36 سے پاکستان تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22ہزار 96ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسحاق 20ہزار 467ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل سے 37 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکمل سرگالہ 25ہزار 963 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔حلقہ ایل اے 38 سے پاکستان تحریک انصاف کے اکبر ابراہیم چوہدری 12219 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ذیشان یونس 7324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 39 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق نے 6048 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ایل اے 40 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار لون2348 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سلیم بٹ 796 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام غلام محی الدین دیوان 2326ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اکرام بٹ 741ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 42 سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد عاصم شریف بٹ 1254 لیکر پہلے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوا سید شوکت شاہ ر1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 43 سے پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ 774ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نسیمہ وانی 720ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل اے 44 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس کی مہر النسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل 45 سے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالماجد خان 1545ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالناصر خان 718ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کیں۔ انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہے۔

FOLLOW US